(حسن علی)سابق وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب چودھری وسیم اختر رامے نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق چودھری وسیم اختر رامے نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، پارٹی پیٹرن انچیف نے چودھری وسیم اختر رامے کا خیر مقدم کیا اور پارٹی مفلر پہنایا، اس موقع پر عون چودھری، نعمان لنگڑیال،رائے اسلم بھی موجود تھے۔
جہانگیر ترین نے کہاکہ ہم ملکی استحکام کیلئے کوشاں ہیں، استحکام پاکستان پارٹی معیشت کو مستحکم کرکے عوام کو خوشحالی سے ہمکنار کرے گی، پیٹرن انچیف کا کہناتھا کہ بھرپور طریقے سے الیکشن مہم چلائیں گے،استحکام پاکستان پارٹی قوم کی امیدوں پر ضرور پورا اترے گی۔