ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو نے پولز کی ارتھنگ کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا

لیسکو نے پولز کی ارتھنگ کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا : شہر میں نصب بجلی کے کھمبے شہریوں کے لئے خطرے کی علامت بن گئے۔ لیسکو نے پولز کی ارتھنگ کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا۔
 لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے شہر میں بجلی کے تمام پولز کی ارتھنگ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔ کمپنی نے ارتھنگ راڈ کی خریداری کے لئے تمام سرکلز کو اختیارات دے دیئے۔ بجلی کے پولز کی ارتھنگ کرنے سے کرنٹ لگنے کے خدشات میں کمی ہو جاتی ہے۔

لیسکو کروڑوں روپے کی لاگت سے ارتھنگ راڈ کی خریداری کر کے تنصیب کرے گی۔ لیسکو نے مون سون میں شہریوں کی اموات کی وجہ سے منصوبہ بنایا ہے۔ محرم الحرام میں جلوسوں کے روٹس پر بجلی بند کر کے شہریوں کو محفوظ بنایا گیا تھا اور پنجاب حکومت نے یوم عاشور کے تمام جلوسوں کے روٹ پر بجلی بند کرا دی تھی۔لیسکو کے سسٹم پر عدم اعتماد کی وجہ سے پنجاب حکومت نے بجلی بند کرائی تھی۔