ویب ڈیسک : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) نے یوم آزادی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے جشن آزادی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں رعایت کا اعلان کردیا، 14 اگست کو پی آئی اے کی تمام اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد رعایت دی جائے گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق رعایتی ٹکٹ 14 اگست کو سفر کرنے کیلئے مؤثر ہوں گے۔