ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کیلئے خوشخبری

میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کیلئے خوشخبری، 142 طلباوطالبات کو میڈلز اور انعامات سے نوازا جائے گا ، وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بچوں میں میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کریں گے۔
 میٹرک میں 9 تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو انعامات سے نوازا جائے گا،پنجاب بھر کے 142 پوزیشن ہولڈرز میں انعامات اور میڈلز تقسیم کیے جائیں گے،تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ہوں گے.

پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو میڈلز دیئے جائیں گے،پہلی پوزیشن والے طلبہ کو گولڈ ،دوسری پرسلور اور تیسری پوزیشن والے طلبہ کو براؤنز میڈلز دیئے جائیں گے،پوزیشن ہولڈرز بچوں کو نایاب کتابوں کا سیٹ بھی تقسیم کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے دستخط شدہ میرٹ سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا،تقریب جمعہ کو فلیٹیز ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔