بدھ مت مذہب کے آثار دریافت

 بدھ مت مذہب کے آثار دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پنجاب یونیورسٹی شعبہ آثار قدیمہ نے پہلی مرتبہ بدھ مت مذہب کے آثار دریافت کر لئے, دریافت کیے گئے آثار 2 ہزار سال پرانے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ آثار قدیمہ کی ٹیم نے چیئرمین شعبہ ڈاکٹر محمد حمید کی سربراہی میں وسطی پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بدھ مت مذہب کے آثار تلاش کر لئے ,دریافت کیے گئے آثار 2 ہزار سال پرانے ہیں, چیئرمین پی یو شعبہ آثار قدیمہ کے مطابق آثار قدیم بدھ مت تہذیب کی عکاسی کرتے ہیں, پکی ہوئی مٹی سے بنی مورتیاں،سٹواپا کے اطراف میں استعمال ہونے والے ڈیزائن دریافت کیے گئے۔

روزمرہ گھریلو استعمال کی اشیا بھی دریافت کی گئیں, ڈاکٹر حمید کے مطابق دریافت آثار سے پنجاب کی تاریخ کا دھارا موڑا جا سکتا ہے,تمام شواہد اس حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں کہ بدھ ازم اسی شان و شوکت سے قائم تھا جیسے کندھارا میں پایا جاتا تھا,دریافت کیے گئے آثار میں کچھ ایسی اشیا بھی ہیں جو پوری دنیا میں کہیں موجود نہیں ۔