ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سلمان خان کی فلم سے نکالے جانے کی خبریں،شہناز گل نے خاموشی توڑ دی  

شہناز گل،بالی ووڈ،اداکارہ،سلمان خان،فلم،سٹی42
کیپشن: Shahnaz gill,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب فلموں اور بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل نے سلمان خان کی فلم سے نکالے جانے کی خبروں کو  غلط اور جعلی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ  نے سٹوری شیئر کرتے ہوئے فلم اور سلمان خان کا نام لیے بغیر لکھا کہ اس قسم کی افواہیں روزانہ میرے ہنسنے کی وجہ بنتی ہیں، میں انتظار کر رہی ہوں کہ لوگ جلد یہ فلم دیکھیں اور مجھے بھی اس میں دیکھیں۔

 واضح  رہے کہ سوشل میڈیا پر سلمان خان کی نئی آنے والی فلم سے شہناز گل کو نکالنے کی خبریں گردش کررہی تھیں۔