مہنگے پیٹرول سے پریشان پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

Petrol Price
کیپشن: Petrol Price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)  عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں  7 ماہ کی کم  ترین سطح پر آگئیں جس سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کی امید پیدا ہوگئی۔ 

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی تیل کے ذخائر میں اضافے پر خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، امریکی تیل کے ذخائر توقع سے زائد بڑھنے اور طلب میں کمی کے خدشات پر مندی دیکھی جارہی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق امریکی خام تیل 70 سینٹس کمی سے 90 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا جبکہ بینچ مارک لندن برینٹ آئل 60 سینٹس کمی سے 96 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمت کم ہونے سے پاکستان کے درآمدی بل میں کمی ہوگی، ڈالر کے بعد خام تیل سستا ہونے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔