ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز گل کے بیان پر چودھری پرویز الٰہی کا ردعمل آگیا

Ch Pervaiz Elahi reacts Shahbaz Gill Statement
کیپشن: Ch Pervaiz Elahi reacts Shahbaz Gill Statement
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی رہنما کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کے بیان سے فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے اور پی ٹی آئی قیادت کو ان کے بیان سے الگ ہونا چاہیے کیونکہ عمران خان کا بیان ہے کہ جو فوج کے خلاف ہو وہ پاکستانی نہیں ہوسکتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شہبازگل کو ڈانٹا کہ  افواج پاکستان کے خلاف بیان دیا کوئی عقل ہے تم میں؟یہ بڑی بری بات ہے، آپ کون ہوتے ہیں، ہماری پالیسی کو کہنے اور کرنے والے، شہبازگل کے بیان سے فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے کیونکہ یہ ہمارے ادارے ہیں۔ 

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ (ن) لیگ کی رگ رگ کو جانتا ہوں، یہ تو سارے نئے آئے ہیں، میرے لیے عمران خان نے وہ کیا جس کے لیے شہباز شریف نے نواز شریف کے ساتھ 25 سال ضائع کیے، عمران خان جس طرح کہیں گے میں نے تو وہ کرنا ہے۔