عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر بجلی گرا دی

Shahbaz Gill sent on 2 day Physical Remand
کیپشن: Shahbaz Gill sent on 2 day Physical Remand
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گِل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر  کی عدالت میں پیش کیا، اسلام آباد پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم شہباز گِل سے موبائل فون برآمد کرنا ہے، ملزم جس پیپر سے دیکھ کر بول رہا تھا وہ بھی برآمد کرنا ہے، پروگرام کس کے کہنے پر ہوا اس بارے میں بھی تفتیش کرنی ہے لہذا جسمانی ریمانڈ یا جائے۔ دوسری جانب شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔

عدالت نے پولیس اور شہباز گل کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے کوہسار پولیس کو جمعہ کے روز  شہباز گِل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہےکہ اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو گزشتہ روز بنی گالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا، پی ٹی آئی رہنما پر تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف مبینہ غداری سمیت سنگین نوعیت کے 10 مقدمات درج ہیں۔ عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے جبکہ پولیس نے صحافیوں کو کوریج سے روک دیا۔