(زاہد چودھری)سروسز ہسپتال میں ایکسرے فلمیں نایاب ہونے سے مریض خوار ہو گئے۔ ایکسرے کی موبائل پر تصویر بنا کر کام چلایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کےسروسز ہسپتال میں ایکسرے فلمیں ناپید ہو گئی ہیں۔ ایمرجنسی اور ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ میں آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مریض ایکسرے کی موبائل پر تصویر بناتے ہیں اور اس کے ذریعے اندازوں سے کام چلایا جا رہا ہے ۔
ایمرجنسی میں نصب سی ٹی سکین کی فلمیں بھی مہیا نہیں کی جارہیں جس سے سی ٹی سکین کروانے والے مریض بھی پریشانی سے دوچار ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایکسرے فلموں کی فراہمی کیلئے تاحال ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔