ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی نے پاکستانیوں پر سے ایک اور پابندی اٹھا لی

دبئی نے پاکستانیوں پر سے ایک اور پابندی اٹھا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)دبئی میں داخلے کیلئے نئی ہدایات، دبئی حکام کی جانب سے ویکسین کارڈ کی شرط ختم کر دی گئی، متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کا رہائشی ویزا رکھنے والے داخلے کے اہل ہوں گے۔

دبئی میں داخلے کیلئے نئی ہدایات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کا رہائشی ویزا رکھنے والے داخلے کے اہل ہوں گے۔ دبئی میں داخلے کیلئے اب پاکستانیوں کو “ ویکسینشن کارڈ” کی ضرورت نہیں ہوگی، مسافروں کو داخلے کیلئے پہلے دبئی حکام سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، 48 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ اور چار گھنٹے پہلے ریپڈ ٹیسٹ کی شرط برقرار ہے۔ مسافروں کا دبئی پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا، دبئی سفر کرنے کی نئی ہدایات پاکستان، سری لنکا، نیپال اور بھارت سے آنے والے مسافروں پر لاگو ہوگی۔

 واضح رہے کہ قبل ازیں سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ریپیڈ پی سی آر کاونٹر بنا دیا گیا ہے،رہائشی ویزہ ، کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور کیو آر کوڈ کے حامل پاکستانی سیالکوٹ سے دبئی کا سفر کرسکیں گے،ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت کے بعد فلائی دبئی اور ایمریٹس کی دبئی کے لئے مسافروں کی بکنگ شروع کردی گئی ہے، 10اگست کو فلائی دبئی اور 11 اگست کو ایمریٹس سیالکوٹ سے مسافروں کو دبئی لے کر جائے گا،دبئی کے لئے لازمی ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت 6ہزار پانچ سو روپے مقرر کی گئی ۔