14 لاہوریوں کو کورونا نے نگل لیا ،مثبت کیسز کی شرح 8.6 ہوگئی

14 لاہوریوں کو کورونا نے نگل لیا ،مثبت کیسز کی شرح 8.6 ہوگئی
کیپشن: Corona cases increasing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری، چوتھی لہر کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں گزشتہ روز کے مقابلے میں توکم رہی لیکن اموات کی شرح بڑھنے لگی، کورونا 14 زندگیاں نگل گیاجبکہ 533 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح 8.6 فیصد تک رہی.

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 533 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا نے مزید 14 لاہوریوں کو کورونا نے نگل لیا، مجموعی طور پر صوبہ بھر سے 1,144 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ صوبہ بھر میں کل 38 اموات رپورٹ ہوئیں، تاہم صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد 11,237 ہو گئی.

لاہور سمیت صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 365,824 ہو گئی، اب تک صوبہ بھر میں 336,078 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 18,509 ہو گئی،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19,303 ٹیسٹ کئے گئے،صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 6,356,085 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں.

راولپنڈی میں 244 کیسز رپورٹ ہوئے،ملتان میں 51 اور فیصل آباد میں 36 کیسز رپورٹ ہوئے،گجرانوالہ میں 25 اور سرگودھا میں 21 ، رحیم یارخان اور سیالکوٹ 19 کیسز رپورٹ ہوئے،چینوٹ میں 17،مظفرگڑھ میں 13،ڈیرہ غازی خان، ننکانہ صاحب اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 11 گیارہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

میانوالی میں 10 جبکہ خانیوال، خوشاب اور شیخوپورہ میں 8 آٹھ کیسز سامنے آئے،جھنگ، قصور اور لیہ میں 7 سات کیسز رپورٹ ہوئے،جہلم اور راجن پور میں 6، چھے،بہاولنگر، بھکر، لودھراں، اوکاڑہ اور ساہیوال میں 5 ،پانچ،وہاڑی میں 4 اور پاکپتن میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کی مجموعی مثبت شرح 5.9 ریکارڈ کی گئی، لاہور میں مثبت شرح 8.6 ریکارڑ کی گئی، راولپنڈی میں 32.1 اور فیصل آباد میں 2.0 مثبت شرح ریکارڈ کی گئی جبکہ ملتان میں 6.9 اور گجرانوالہ میں 1.3 مثبت شرح ریکارڈ کی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer