ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کون کون جلدی شادی کرنا چاہتا ہے؟

کون کون جلدی شادی کرنا چاہتا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: ماہرین نجوم کا کہنا ہے کہ یوں تو تمام برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد میں بہت کم ایسے ہوتے ہیں جو شادی پر توجہ نہیں دیتے لیکن چار برج ایسے ہیں جن کے حامل لوگ بچپن میں ہی شادی کے خواب دیکھنا شروع کردیتے ہیں۔

برج جوزا سے تعلق رکھنے والےلوگ جلد شادی کے سب سے زیادہ خواہش مند ہوتے ہیں، یہ افراد نو عمری میں ہی جیوی ساتھی اور سپورٹ سسٹم کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔ ا س طرح برج سرطان والے لوگ جب تھوڑے سے سیانے ہوتے ہیں تو جذباتی خلا کو پورا کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں، برج سرطان والے قربت اور وفاداری کی ضرورت شدت سے محسوس کرتے ہیں۔

تیسرے نمبر پر برج میزان سے تعلق رکھنے والے ہیں یہ چاہتے ہیں کہ ان کی شادی اس سے ہو جو اس کے لاڈ بھی اٹھائے، یہ لوگ بیس سال کی عمر سے بھی کم شادی کرنا چاہتے ہیں۔

چوتھا نمبر برج سنبلہ سے وابستہ لوگوں کا ہے، یہ لوگ محنتی ہوتے ہیں، اپنے کام خود کرلیتے ہیں لیکن نوعمری میں ہی ایسے جیون ساتھی کی تلاش شروع کردیتے ہیں کو انہیں سہارا دے اور ہر بات پر تسلی دیتا رہے۔