ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خصوصی طلبا کی بھی سنی گئی

Special Childern
کیپشن: Special Childern
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) خصوصی طلبا کی بھی سنی گئی، محکمہ خصوصی تعلیم کا میٹرک ووکیشنل ٹیک کا آغاز کرنے کا فیصلہ، میٹرک ٹیک کے آغاز سے خصوصی طلبا بھی ہنر مند افراد کی فہرست میں شامل ہوجائیں گے۔

ڈی جی پرویز اقبال بٹ کا کہنا ہے کہ خصوصی بچوں کے لئےمیٹرک ووکیشنل سکول کو بطور پائلٹ پراجیکٹ لانچ کیا جائے گا، یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہوگا، پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر پہلا سکول جوہر ٹاؤن میں کھولا جائے گا، خصوصی بچوں کی تکنیکی تربیت کے لئے اس منصوبہ کے لئے بلڈنگ الاٹ کرالی گئی ہے، سپیشل بچوں کی بحالی تکنیکی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں، اس منصوبہ سے خصوصی بچوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انکا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، سلیبس کی تیاری کے لئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن کی معاونت لی جائے گی۔

پرویز اقبال نے کہا کہ محکمہ سپیشل ایجوکیشن خصوصی بچوں کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer