انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری

 انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بین الاقوامی طرزعمل کی کمپنی بنانے کی طرف پہلا قدم, انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹم متعارف کروانے کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

 تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سی ای ا وایل ڈبلیو ایم سی جواد حیدر کی زیر صدارت ای آر پی کنسلٹنٹس کے ساتھ اجلاس ہوا، ایل ڈبلیو ایم سی ایچ آر،فنانس،پرورکیور منٹ،سپلائی چین اور انونٹری مینجمنٹ کے لیے مربوط سسٹم کے قیام پر ورکنگ شروع کر دی گئی،سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا  ہے کہ  کنسلٹنٹس کو تین ہفتوں میں کمپنی گیپ اینالسسزکی ڈیڈ لائن دے دی گئی ،انٹر پرائز ریسورس پلاننگ سسٹم کمپنی میں پہلی دفعہ متعارف کروایا جا رہا ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی  کا مزید کہنا ہے کہ  ای آر پی سافٹ وئیر سسٹم سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی ورکنگ کا آٹومیٹڈ نظام مرتب ہوگا، ایل ڈبلیو ایم سی کو جدید ترین اور بین الاقوامی معیار کی کمپنی بنانے پر کام شروع کر دیا ہے۔ ہیومن ریسورس، پروکیورمنٹس، سپلائی چین میں شفافیت کے لیے بہترین نظام متعارف کروانے جا رہے ہیں۔