ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مبشر کھوکھر قتل کیس میں اہم پیشرفت

مبشر کھوکھر قتل کیس
کیپشن: مبشر کھوکھر قتل کیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کےقتل کا معاملہ، سی آئی اے نے معاونت کے شبہ میں ایک اور شخص کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے کی زیر حراست ملزم عمر نے پولیس کو بابر کا نام بتایا تھا۔سی آئی اے اب تک تین ملزموں کو حراست میں لے چکی ہے۔ تاہم سی آئی اے ماڈل ٹاؤن اب تک قتل کےمحرکات کا پتہ نہیں چلاسکی۔ وزیراعلیٰ کی موجودگی میں فائرنگ کے باعث کیس انتہائی اہمیت کا حامل ہوچکا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر نامی شخص نے مرکزی ملزم ناظم کو شادی ہال کا پتہ بتایا تھا۔

دوسری جانب سی آئی اے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی ملزم ناظم نے جیل میں ہی مبشر کھوکھر کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا۔ جیل میں مخالف گروپ کے لوگوں نے ناظم کو مبشر کھوکھر کے خلاف اکسانے میں اہم کردار ادا کیا۔ چوہنگ کے علاقے میں واقع مانووال گاؤں میں دو گروپس " کھوکھر اور گٹھا" ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ناظم اور اس کے خاندان کے لوگ مبشر کھوکھر کے گروپ میں تھے۔ ملزم کے بھائی اسلم عرف بلا کو گٹھا گروپ نے قتل کیا۔

منشا نامی شخص نے ملزم کے بھائی کے قتل میں گواہی دینے سے انکار کر دیا، بھائی کے قتل میں گواہی نہ دینے پر ناظم نے منشا کو قتل کر دیا۔ منشا کے قتل میں ملزم کو سزائے موت اور بعد میں عمر قید ہوئی۔ مقتول اسلم بلا کے کیس کی پیروی مبشر کھوکھر نے کی۔ پولیس کے مطابق دوران قید جیل میں مخالف گروپ کے لوگوں نے ناظم کی ذہن سازی کی جبکہ دنوں گروپوں نے ایک دوسرے پر متعدد مقدمات درج کروا رکھے ہیں۔