ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک نے فیس بک سے بڑا اعزاز چھین لیا

ٹک ٹاک نے فیس بک سے بڑا اعزاز چھین لیا
کیپشن: Facebook vs Tiktok
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چین کی ویڈیو شئیرنگ ایپ نے فیس بک سے دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ کا اعزاز چھین لیا۔
2018 میں سوشل میڈیا سے متعلق پہلی تحقیقی رپورٹ شائع کرنے والے ادارے نے نئے اعداد وشمار جاری کیے ہیں۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ 2017 میں لانچ ہونے والی ٹک ٹاک دنیا بھر کی مشہور ایپس سے آگے نکل گئی ہے، جن میں فیس بک کے ساتھ واٹس ایپ، انسٹا گرام اور فیس بک مسینجر بھی شامل ہیں جبکہ یہ ساری ایپس فیس بک کی ہی ملکیت ہیں۔ ڈاؤن لوڈنگ سے متعلق بھی 2020 کے عالمی سروے  کے مطابق ٹک ٹاک  فیس بک کی نسبت زیادہ آگے نکل گئی ہے۔

رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ چینی ایپ نے امریکہ کی ان تمام ایپس کو انہی کے ملک میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ کچھ صارفین کا کہناہے کہ ٹک ٹاک ساتھ شیئر کی جانےو الی معلومات محفوظ نہیں ہیں لیکن پھر بھی اس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔