ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تنخواہوں میں اضافے کیلئے افسران میدان میں آگئے

تنخواہوں میں اضافے کیلئے افسران میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی عباس ) بیوروکریسی کی تنخواہوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافے کے بعد محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کے افسران بھی میدان میں آگئے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں پی اینڈ ڈی بورڈ کے افسران نے ایگزیکٹو الاؤنس کی منظوری نہ ہونے پر سیاہ پٹیاں باندھ کر سراپا احتجاج بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق بیوروکریسی کے لئے ایگزیکٹو الاؤنس کی منظوری کے بعد جہاں پنجاب کے انجینئرز میدان میں آئے وہیں اب پی اینڈ ڈی کے افسران نے بھی ایگزیکٹو الاؤنس کے اجرا کا مطالبہ کردیا ہے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں پی اینڈ ڈی بورڈ کے افسران نے ایگزیکٹو الاؤنس کی منظوری نہ ہونے پر سیاہ پٹیاں باندھ کر سراپا احتجاج بن گئے۔

افسران نے سیاہ پٹیاں باندھ کر اعلی حکام سے ایگزیکٹو الاؤنس کا مطالبہ کیا۔   افسران نے کہا ہے پنجاب حکومت نے ایگزیکٹو الاؤنس نہ دیا تو آئندہ ہفتے سے قلم چھوڑ ہڑتال ہو گی۔

ادھر 2018 سے پنجاب کے ڈاکٹرز کی تنخواہوں مین اضافہ ایک بار کمیٹی کی نذر ہو گیا۔ پنجاب حکومت نے میسحاوں کی تنخواہوں کا فیصلہ ایک بار پھر دبا لیا۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر پنجاب حکومت نے پہلی کمیٹی تشکیل دی جس پر ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے مختلف تجاویز سامنے آئیں اور محکمہ خزُانہ نے باقاعدہ نوٹفکیشن بھی جاری کیا، لیکن اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔

ہفتہ کے روز صوبائی کیبنٹ کمیٹی برائے کا خزانہ کا اجلاس صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کی سربراہی میں ہوا، جس پر کمیٹی کی جانب سے اصولی منظوری تو دی گئی لیکن اس کے ساتھ ہی ایک سب کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سب کمیٹی ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے میس تجاویز تیار کرے گی۔