ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس نے بھی کورونا وائرس کو شکست دے دی

لاہور پولیس نے بھی کورونا وائرس کو شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) لاہور پولیس نے کورونا وباء کو شکست دے دی، 17ایام میں کوئی اہلکار کورونا پازیٹو نہیں ہوا۔

لاہور پولیس کے مجموعی طور کورونا وباء سے456 اہلکار متاثر ہوئے۔ جن میں443 اہلکاروں و افسران نے کورونا وباء کو شکست دے کر دوبارہ فرائض سنبھال لئے۔ لاہور پولیس کے صرف 09اہلکار قرنطینہ ہیں۔ جبکہ فرض کی راہ پر لاہور پولیس کے 05 سپوت قربان ہوئے۔

ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ کورونا وباءمیں شہریوں کے تحفظ پر مامور تمام محکموں میں سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہوئی۔ پولیس نے قرنطینہ مراکز، ہسپتالوں، ناکوں، کیشن سنٹرز پر چاق و چوبند ہوکر فرائض سرانجام دئیے، اس کے باوجود لاہور پولیس ہر قسم کے حالات کو پسے پشت ڈالتے ہوئے شہریوں کی سیکورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔

 ادھر لاہور میں کورونا کیسز میں کمی، 41 نئے مریض کوئی موت نہیں ہوئی، شہر میں وبا کے دوران مجموعی طور پر 832 اموات 47928 کیسز پنجاب میں کورونا وائرس کے117نئے کیسز، تعداد94,477 ہو گئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر لاہورمیں 41، ننکانہ 1، شیخو پورہ 2، راولپنڈی3، جہلم 1 اورگوجرانوالہ میں 9 کیسز رپورٹ ہوئے۔  سیالکوٹ2، گجرات4، حافظ آباد 3، منڈی بہاؤالدین1، ملتان14، خانیوال 1، وہاڑی2، فیصل آباد 13 اورٹوبہ میں 1 کیس سامنے آیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer