ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ سکول مالکان کا شاندار اقدام

پرائیویٹ سکول مالکان کا شاندار اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عفیفہ نصراللہ) اسکول کھلنے میں ایک مہینہ رہ گیا، مختلف پرائیویٹ اسکولوں نے اپنی کورس کی کتابوں کو بک اسٹورز پر رکھوا دیا، ہر اسکول کی کتابیں اب بک اسٹورز پر بھی میسر ہوں گی ۔

لاک ڈاؤن میں نرمی پیدا ہوئی تو پرائیویٹ اسکولوں کی آن لائن کلاسز میں بھی تیزی آگئی ۔ پرائیویٹ اسکولوں نے اپنی آن لائن کلاسز کو جاری کرنے کے ساتھ بک اسٹورز پر بھی بچوں اور ان کے والدین کا رش لگ گیا۔ والدین بچوں کے کورس کی کتابیں خریدنے بک اسٹورز پہنچ گئے۔
والدین کا کہنا تھا کہ خدا خدا کر کے حکومت نے لاک ڈاؤن میں رعایت کی ہے  اوربچوں کی پڑھائی بھی شروع ہوئی ہے۔
دوسری جانب بک اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس، بیکن ہاوس، ایل جی ایس، سٹی اسکول، ایچی سن کالج ، دی سکلز اور دیگر اسکولوں کے کورسسز کی کتابیں خریدنے والدین پہنچ رہے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ان کے کام میں بھی مندی رہی اور اب جبکہ لاک ڈاون کھلا ہے تو انہوں نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ اسکولوں کی جانب سے کورسز کو بک اسٹورز کے سپرد کرنا اچھا اقدام ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer