ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

5 ماہ بعد ہاکی کے میدان آباد

5 ماہ بعد ہاکی کے میدان آباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پانچ ماہ بعد شہر میں ہاکی کی سرگرمیاں بحال ہو گئیں، نوجوان ہاکی کھلاڑیوں نے ہاکی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ 

لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے لگیں، پانچ ماہ بعد ہاکی سرگرمیاں بحال ہوگئیں، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی گراؤنڈ نمبر دو پر رانا ظہیر اکیڈمی کی ٹریننگ شروع ہوگئی، شہر میں شدید بارش کے باوجود نوجوان کھلاڑی بڑی تعداد میں میدان میں پہنچ گئے، کھلاڑیوں نے میدان کی رونقیں بحال ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

انٹر نیشنل ہاکی امپائر یاسر خورشید کاکہنا تھا کہ میدانوں کی رونقیں بحال رکھنے کے لئے ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا، ہاکی کھلاڑی اور آرگنائزرز پرامید ہیں کہ بہت جلد وہ پورے ردھم آجائیں گے۔

یاد ر ہے اس سے قبل کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہاکی سمیت  تمام تر کھیلوں کی سرگرمیاں غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی  کر دی گئی تھیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer