ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرانسپورٹرز کے لیے خوشخبری

ٹرانسپورٹرز کے لیے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ پھر سے چلانے کی اجازت، چار ماہ سے زائد عرصے بعد شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ آپریشنل، تمام ویگنیں، بسیں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرواتے ہوئے سروسز بحال کرنے کی اجازت مل گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق کورونا کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ کو لگی بریک سے پاؤں اٹھ گیا۔ محکمہ صحت نے شہر میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو پھر سے بحال کرنے کی اجازت دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی شہر کے مختلف روٹس پر چار ماہ 18 روز بعد پبلک ٹرانسپورٹ پھر سے آپریشنل ہو گئی۔

 نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی بسیں ویگنیں، پرائیویٹ کیب سمیت دیگر پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہوگئی اور شہر کے مختلف روٹس پر رواں دواں دکھائی دیں۔ محکمہ صحت نے تمام کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کو آپریشنل کرنے کی اجازت دی ہے، جس پر نہ صرف ٹرانسپورٹرز بلکہ شہریوں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا اور حکومتی اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔

دوسری جانب لاہورمیں ریسٹورنٹس کھل گئے، کورونا وبا پر قابو پانے کے بعد کاروبار بحال ہونے پرریسٹورنٹس انڈسٹری سے منسلک افراد بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ ریسٹورنٹس انڈسٹری سے منسلک افراد کا کہنا تھا کہ لاک ڈائون کے دنوں میں معاشی طور پر بہت نقصان پہنچا،انتہائی کٹھن حالات میں گزر بسر کیا، کاروبار بحال کرنے پر حکومت کے شکر گزار ہیں۔