(عثمان علیم)راوی بیدیاں کینال اوور فلو ہونے پر متعدد مقامات سے ٹوٹ گئی، نہر ٹوٹنے کے باعث متعدد قریبی علاقے زیر آب آگئے، شاہدرہ کے متعدد علاقے زیر آب ضلعی افسران کی دوڑیں لگ گئیں،ایکسین انہار کو نہر کے ٹوٹے مقامات پر بند بنانے کی ہدایات کردی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں آج ہونے والی بارش کہیں رحمت توکہیں زحمت بن گئی،راوی بیدیاں کینال اوور فلو ہونے پر متعدد مقامات سے ٹوٹ گئی، نہر ٹوٹنے کے باعث متعدد قریبی علاقے زیر آب آگئے، شاہدرہ کے متعدد علاقے زیر آب ضلعی افسران کی دوڑیں لگ گئیں،ایکسین انہار کو نہر کے ٹوٹے مقامات پر بند بنانے کی ہدایات کردی۔
دوسری جانب صدر کینٹ کے کراچی محلہ میں سالوں پرانا درخت گرگیا،درخت کے نیچے کھڑی گاڑیوں کےشیشے ٹوٹ گئے،درخت کی بڑی شاخوں نےگھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ متعدد بار پی ایچ اے اور انتظامہ کو درخت کاٹنے کی درخواست دی لیکن شنوائی نہ ہوئی،جبکہ بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے،جس کی وجہ سے فرنیچر تباہ ہوگیا، بارش کی وجہ سےعلاقے میں بجلی بھی بند رہی۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ جب بھی بارش ہوتی ہےاسی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے،منتخب نمائندے صرف ووٹ لینے کےلیےعلاقے کا رخ کرتےہیں،،لیکن جب مسائل کا سامنا ہو تو کوئی پوچھتا بھی نہیں۔شہریوں کا مزید کہناتھا کہ اگر درخت کی برقت کٹائی ہو جاتی تو نقصان سے بچا جا سکتا تھا، انتظامیہ بروقت بارشی پانی کی نکاسی کا انتظام بھی کرے۔
شہرمیں موسلادھار بارش کی وجہ تھانہ سمن آباد کی چھت کا ایک حصہ گر گیا، تھانہ سمن آباد کی چھت خستہ حالی کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی، بارش کے باعث چھت کا پلستر سیم زدہ ہونے کے باعث زمین پر آن گرا ۔