ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب لاہور میں رواں ہفتے بڑی پیشیاں

نیب لاہور میں رواں ہفتے بڑی پیشیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) نیب لاہور میں رواں ہفتے حکومت اور اپوزیشن کی بڑی پیشاں طلب کررکھی ہیں، نیب نےخصوصی سیکورٹی اور انسداد کورونا ایس او پیز کے تحت انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  نیب لاہور میں رواں ہفتے حکومت اور  اپوزیشن کی بڑی پیشیاں ہوں گی، اس حوالے سے نیب نے کورونا ایس او پیز کے مطابق انتظامات مکمل کر لئے،  نیب  نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کو 11 اگست کو طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے اور نائب صدر ن لیگ مریم نواز  نے   نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ نیب رائیونڈ میں 200 ایکڑ زمین کی خریداری کی تحقیقات کر رہا ہے،12 اگست کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نیب میں طلبی ہے، نیب عثمان بزدار کے خلاف شراب لائسنس کی تحقیقات کر رہا ہے جبکہ 13 اگست کو پی ٹی آئی کے ملک کرامت کھوکھر کی نیب میں طلبی ہے۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نے نیب میں پیش ہونےکا اعلان کیاتھا،انہوں نے کہا کہ جب دامن صاف ہےتوڈرنے کی کیاضرورت ہے؟ کردارکشی کےبجائےخرابیوں کی نشاندہی کی جائے۔میڈیا سےگفتگومیں وزیراعلیٰ پنجاب کا نیب طلبی کےسوال پرکہناتھا کہ ہمیشہ قانون کی پاسداری کی، نیب کےسامنے پیش ہوں گے۔

جس لائسنس کی فائل کاذکر ہورہاہےاس میں سی ایم ہاؤس کا کوئی کردار ہی نہیں،ہرفورم پرجائیں گے،غلط کام کیا اورنہ ہی کرنے دیں گے۔جب دامن صاف ہے توڈرنے کی کیاضرورت ہے۔سنی سنائی باتوں پریقین نہیں کرناچاہیے،روزانہ ہزاروں فائلیں چلتی ہیں ہر فائل وزیراعلیٰ کے پاس نہیں آتی۔ تمام چیزیں قواعد و ضوابط کے تحت کی جاتی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہناتھا کہ پہلے دن سے ہمارے خلاف پراپیگنڈہ چل رہاہے ،ہم کچھ عرض کریں گے تو پھر شکایت ہو گی۔پنجاب میں معاملات قوانین کے مطابق چلارہے ہیں،

M .SAJID .KHAN

Content Writer