ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی رہنما عظمیٰ بخاری سمیت دیگر کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

لیگی رہنما عظمیٰ بخاری سمیت دیگر کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ندیم خالد ) احتساب عدالت میں لیگی رہنماؤں کی پیشی پر کارکنوں اور پولیس میں تصادم کا معاملہ، اسلام پورہ پولیس نے 8 نامزد اور 150 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر میں ن لیگی رہنماؤں عظمی بخاری، توصیف شاہ اور مہرمحمود احمد کے نام شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر تشدد سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ ملزمان کے پتھراؤ سے کانسٹیبل نثار کو سر پر گہری چوٹ آئی، مقدمے میں توڑ پھوڑ، کارسرکار میں مداخلت سمیت نقص امن کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

لیگی رہنماؤں سمیت کارکنوں کے خلاف مقدمے کا اندراج سب انسپکٹر دلشاد کی مدعیت میں کیا گیا۔ واضح رہے گزشتہ روز احتساب عدالت میں داخل ہونے سے روکنے پر لیگی کارکنوں کا پولیس سے تصادم ہوا تھا۔