ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی عید سے قبل ڈینگی ورکرز کیلئے بڑی خوشخبری

 بڑی عید سے قبل ڈینگی ورکرز کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: بڑی عید سے قبل پنجاب میں ڈینگی ورکز کی بھی سنی گئی ،محکمہ خزانہ پنجاب نے ڈینگی ورکرز کی عید سے قبل تنخواہوں اور بقایاجات جاری کرنے کی منظوری دے دی ۔
سٹی 42 کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے محکمہ پرائمری اینڈ ڈی سیکنڈری کو ہدایات جاری کرتے ہوئے واجب الادا ادیئگیوں کی مد میں فنڈز کا اجرا بھی کیا ہے جو راواں سال دوہزار اٹھارہ انیس میں مختلف ورکرز کی ادائیگیاں فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث واجب الادا تھیں ۔محکمہ خزانہ نے بڑی عید سے قبل ڈینگی ورکز اور کانٹجینٹل پیڈ اسٹاف کے لیے فنڈز کا اجرا کردیا ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔جشن آزادی،لاہور کو دلہن کی طرح سجانا شروع کر دیا گیا 

 علاوہ ازیں لاہور پنجاب کے تمام ہیلتھ اتھارٹیز کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کردیا ۔محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث مختلف صوبائی محکموں کی ادائیگیاں واجب الادا تھیں جس کے باعث اب کچھ فنڈز کی دستیابی کے باعث انہوں نے تنخواہوں کی مد میں عید سے قبل فنڈز کے اجرا کو یقینی بنایا ہے ۔