الیکشن ہارنے کے بعد نون لیگ نے سوشل میڈیا ٹیم سے منہ پھیر لیا

الیکشن ہارنے کے بعد نون لیگ نے سوشل میڈیا ٹیم سے منہ پھیر لیا
کیپشن: City42 - PML-N
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عمر اسلم) الیکشن ہارنے کے بعد مسلم لیگ (ن) نے سوشل میڈیا ٹیم سے بھی منہ پھیر لیا، دو ماہ کیلئے رکھی گئی ٹیم کو ایک ماہ کی تنخواہ دی گئی جبکہ مسلم لیگ (ن) میڈیا سیل کے سربراہ مشاہد حسین سید تھے۔

خبر پڑھیں۔۔۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بڑا فیصلہ کرلیا

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے انتخابات کے سلسلے میں سوشل میڈیا کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں میڈیا سیل بنایا تھا جس میں ریٹائرڈ سرکاری افسران، میڈیا سے متعلقہ افراد اور دیگرکو رکھا گیا تھا لیکن سوشل میڈیا ٹیم کو محض ایک ماہ کی تنخواہ وہ بھی بائیس جولائی کو ادا کی گئی اور سوشل میڈیا ٹیم میں رکھے گئے افراد کو دو ماہ کے کنٹریکٹ کے مطابق نکال تو دیا گیا ہے لیکن انہیں دوسرے ماہ کی تنخواہ نہیں دی گئی ۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا ٹیم انتخابات سے قبل  مسلم لیگ (ن) کی سرگرمیوں کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی تھی اور ملکی و غیرملکی میڈیا کو بھی مانیٹر کرتے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer