کرکٹر احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ کیس پر پی سی بی نے چپ سادھ لی

 کرکٹر احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ کیس پر پی سی بی نے چپ سادھ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ کیس میں پی سی بی نے خاموشی اختیار کرلی، پی سی بی لیگل ڈیپارٹمنٹ کی خاموشی کے نتیجے میں بلے باز کے ڈومیسٹک کرکٹ کا سیزن ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بڑا فیصلہ کرلیا

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے نوٹس پر احمد شہزاد کے جواب کے 13 روز گزرنے کے بعد ابھی تک پی سی بی حکام نے کوئی فیصلہ نہیں کیا کیس کا بر وقت فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں احمد شہزاد کے ڈومیسٹک سیزن سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔محکمہ صحت میں بھی تبدیلی آگئی، افسروں کی بھاری تنخواہیں اور مراعات ختم

پہلے ہی حبیب بینک نے اپنی 20 کھلاڑیوں کی فہرست میں احمد شہزاد کو شامل نہیں کیا، بلے باز کے کیس سے کلئیر ہونے کی صورت میں لاہور ریجن کی انتظامیہ بلے باز کو لاہور ریجن کی ٹیم میں شامل کرنے میں سنجیدہ ہے۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ عمران خان نے اعلان کردیا

احمد شہزاد کے جواب کے بعد ابھی تک بورڈ حکام کوئی فیصلہ نہیں کرسکے، قوانین کے مطابق احمد شہزاد کو جرم ثابت ہونے پر چھ ماہ سے دوسال تک کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer