سٹی42: بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں ۔
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو سیکیورٹی کے سخت حصار میں بنی گالہ سے اڈیالہ جیل پہنچایا گیا ، اڈیالہ جیل کے سامنے سڑک ایک جانب سے بند کر دی گئی ، آج عید کے موقع پر بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات کروائی جائے گی ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنان نے اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے ، ، مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدر سیما بیہ طاہر کر رہی تھیں پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو جیل کے مرکزی دروازے کی جانب جانے سے روک دیا، پی ٹی آئی کارکنان کو روکنے کیلئے اڈیالہ جیل جانے والی روڈ بلاک کردی گئی۔
جیل کالونی گیٹ سے آگے جانے کی اجازت نہ ملنے پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔