ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے پیشگوئی کردی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : پل پل بدلتا موسم،آج ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام کو خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر مقامات پر 11 اپریل تک موسم گرم رہے گا جبکہ 13 اور 14 اپریل کو کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے کہا کہ پنجاب میں 15 اپریل تک و قفے وقفے سے طوفانی بارشیں ہوں گی۔

  لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے،موجودہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ  جبکہ کم سے کم موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،شہر میں ہفتے کے روز بارش متوقع ہے۔


 

Ansa Awais

Content Writer