سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار میں حیران کن اضافہ

سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار میں حیران کن اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا معاملہ،لیسکو کے صارفین کی جانب سے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔

 دستاویزات  کے مطابق  صارفین نے ایک سال کے دوران 7ارب روپے کی بجلی کی پیداوار کی،3 ارب روپے کی اضافی بجلی لیسکو کو فروخت کی گئی، 4 ارب روپے بلوں کی صورت میں کمی لائی گئی،سولر سسٹم سے 38 کروڑ50 لاکھ یونٹس بجلی بنا کر سسٹم میں شامل کی گئی،لیسکو نے 16 ہزار 480 صارفین کو سولر سسٹم پر منتقل کیا،نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت صارفین کو بلنگ کی گئی۔ 

 سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے کیلئے 17865 صارفین نے درخواستیں جمع کروائیں،نیپرا نے بڑے کنکشنز کے 5643 صارفین کو جنریشن لائسنس جاری کئے،ڈی جی میراڈ الطاف قادر کی سربراہی کیں ٹیم نے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

Ansa Awais

Content Writer