ویب ڈیسک: اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے متعلق کیسوں میں شاہ محمود کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دفعہ 144 کی خلاف وزری پر شاہ محمود قریشی کےخلاف درج دو مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں شاہ محمود اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت اے ٹی سی جج راجہ جواد عباس نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ کیا شاہ محمود قریشی کو کیسز سے ڈسچارج کرنا ہے ؟ تو تفتیشی افسر نے کہا کہ ایماکی دفعات کی حد تک شاہ محمود کو کیس میں نامزد رکھنا ہے، اس پر جج نے ریمارکس دیے کہ پراسیکیوشن سے پوچھ لیں کہ اللہ کے علاوہ اور کون گواہ ہے۔جج نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ سابق وزیرخارجہ کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہوا ہے، وجہ تو بتائیں، اس پر شاہ محمود کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے شاہ محمود کے وکیل کے دلائل اور تفتیشی افسر کا مؤقف سننے کے بعد پی ٹی آئی رہنما کی دونوں کیسز میں عبوری ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کردی۔