پی ٹی آئی کی اہم شخصیت نے استعفیٰ دیدیا؛ مزید وکٹیں گرنے کا امکان

پی ٹی آئی کی اہم شخصیت نے استعفیٰ دیدیا؛ مزید وکٹیں گرنے کا امکان
کیپشن: PTI members resign
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)وزیر اعظم پاکستان کا انتخاب کل ہوگا ،شہباز شریف وزیراعظم اور اپوزیشن کی حکومت کے قیام کےپیش نظر لاء افسران کے استعفوں کا آغاز  ہوگیا۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنےوالے ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک آصف احمد نسوانہ نے استعفیٰ دے دیا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک آصف احمد نسوانہ نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوادیا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک آصف احمد نسوانہ 2018 سے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل آصف احمد نسوانہ نے برطرفی کی بجائے عزت سے ملازمت چھوڑنے کے لئے استعفیٰ دیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ اہم سیاسی شخصیت کی سفارش پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل بننے والے نصر احمد کی نوکری بھی خطرے میں۔نصراحمد سابق دور حکومت میں بھی ڈپٹی اٹارنی جنرل رہے، حکومت تبدیلی پر نیا سفارشی ڈھونڈ لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصراحمد کو بھی فارغ کردیا جائے گا۔
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنےوالی ڈپٹی اٹارنی جنرل عمبرین معین،  طارق شفیق بھنڈرا، طاہر محمد کھوکھر کی نوکری سے فارغ کردیا جائے گا، پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی اٹارنی جنرل محمد خالد اعوان ، محمد عثمان عارف ، ارشد علی راشد وڑائچ سمیت دیگر لاء کو عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔

پی ٹی آئی حکومت کےلاء افسران کا کہناتھا کہ وفاق کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں کام کرنے والے دیگر لاء افسران کے استعفے تیار کئے گئے۔برطرف نہ ہوئے تو نئی حکومت برطرف کردے گی۔ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے کئی لاء افسران حالات کا انتظار کرنے کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں۔
پنجاب حکومت میں تبدیلی کے بعد ایڈوکیٹ جنرل احمد اویس سمیت دیگر لاء افسران فارغ ہوجائیں گے۔سابق وفاقی وزیر کےسفارشی ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ملک عبدالعزیز اعوان بھی نئی سفارشی کی تلاش میں ہیں۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ملک عبدالعزیز اعوان سابقہ شہباز حکومت کےدور سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کام کررہے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی سےتعلق رکھنے والے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل انیس ہاشمی، عمیر نیازی کو بھی فارغ کردیا جائے گا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer