(ویب ڈیسک)عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کورکمیٹی اجلاس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت ،سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں وزراء اعلی، گورنرز پنجاب،خیبر پختونخوا اور اور پارٹی کی سینئیر قیادت شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر حکمت عملی سمیت پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے پر غور کیا گیا۔اجلاس امیں تحریک انصاف کی بطور اپوزیشن پارٹی حکمت عملی طے کی گئی۔
کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے اندر اور باہر تحریک انصاف موثر اپوزیشن کردار ادا کریگی ۔
اجلاس میں آج سے شروع ہونے والی عوامی رابطہ مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملک بھر میں پر امن احتجاج سے متعلق تیاریوں کا جائزہ اورآئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور وزیراعظم کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔عمران خان پشاور جلسے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔