ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالفطر سے قبل ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

عیدالفطر سے قبل ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
کیپشن: Salaries Increased
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا) عیدالفطر سے قبل لیسکو ملازمین کیلئے خوشخبری سامنے آ گئی، پاور ڈویژن کے مراسلے کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافے کی منظوری دیدی ہے۔
 عیدالفطرسے قبل کمپنی ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ڈسپریٹی الاؤنس کی مد میں کیا گیا ہے، وزارت پاور ڈویژن نے ڈسپریٹی الاؤنس پر تنخواہوں میں اضافے کا مراسلہ بھجوایا تھا، جس کے بعد لیسکو نے وزارت پاور ڈویژن کے مراسلے کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer