ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کل قائد ایوان کا انتخاب، قاسم سوری نے قائم مقام اسپیکر کا چارج سنبھال لیا

شہبازشریف ، قاسم سوری
کیپشن: Shehbaz Sharif , Qasim Suri
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نیا قائد ایوان کون ہوگا ؟ انتخاب کیلئے ووٹنگ کل ہوگی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری قائم مقام اسپیکر بن گئے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے استعفیٰ نہیں دیا۔ لہذہ وہ قانون کے مطابق اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد اسپیکر بن گئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں کل وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔قائم مقام اسپیکر قاسم سوری قومی اسمبلی پہنچے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی۔کل قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت  بھی کریں گے۔

توقع کی جارہی تھی کہ اسد قیصر کے مستعفیٰ ہونے کے بعد قاسم سوری بھی استعفا دے دیں گے اور وزارت عظمیٰ کے انتخاب کا مرحلہ خوش اسلوبی اور باآسانی طے پاجائے گا۔ لیکن اب قاسم سوری کے مستعفی نہ ہونے اور اسمبلی اجلاس کی صدارت کرنے کی خبر پر اپوزیشن رہنماؤں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ انہیں خدشہ ہے کہ کہیں قاسم سوری کل وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں روڑے نہ اٹکائیں۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایوان صدر کو تحریک کی کامیابی سے آگاہ کردیا ہے۔ 

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ پڑے جس کے بعد عمران خان وزیراعظم نہیں رہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor