ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں۔قومی ہم آہنگی میری پہلی ترجیح ہے۔
نامزد وزیراعظم شہبازشریف نے میڈیا سے غیر رسمی خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی کابینہ کی تشکیل اپوزیشن رہنماؤں کی مشاورت کیساتھ ہوگی۔ کوشش ہوگی کہ ملکی معیشت بہتر کرکے عوام کو ریلیف دے سکیں۔ ملک میں نئے دور کا آغاز کریں گے۔ باہمی احترام کو فروغ دیں گے۔
صحافی نے سوال پوچھا کہ میاں نوازشریف کب واپس آئیں گے؟ان کے کیسزکا کیا بنے گا؟ جس پر شہبازشریف نے جواب دیا کہ میاں نوازشریف کے کیسز قانون کے مطابق دیکھے جائیں گے۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ آئین کی بالادستی کے لئے ساتھ دینے پر سب سیاسی کارکنان کا شکر گزار ہوں ۔
Special thanks to media, civil society, lawyers, my Quaid Nawaz Sharif, Asif Zardari, Maulana Fazal-ur-Rehman, Bilawal Bhutto, Khalid Maqbool, Khalid Magsi, Mosin Dawar, Ali Wazir, Amir Haider Hoti & leaders & workers of all political parties for standing up for the Constitution!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 10, 2022
شہبازشریف نے مزید لکھا کہ اپنے قائد نواز شریف کا بھی شکر گزار ہوں۔ آصف علی زرداری ، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔نامزد وزیراعظم نے ٹیوٹر پیغام میں میڈیا،سول سوسائٹی اور وکلا کا بھی شکریہ ادا کیا۔