ویب ڈیسک:کون بنے گا نیا قائد ایوان ؟ شہبازشریف اور شاہ محمود قریشی آمنے سامنے۔ کل دوپہر دو بجے قومی اسمبلی میں نئے وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن اور تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کی نامزدگی کے حوالے سے کاغذات جمع کروائے گئے۔وزیر اعظم کی نامزدگی کیلئے کل 13 کاغذات جمع کروائے گئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے خود کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔خواجہ آصف اور رانا تنویر شہباز شریف کے تائید کنندہ اور تصدیق کنندہ ہیں۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے۔
https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-04-10/news-1649582469-7380.mp4
دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے بطور وزیر اعظم کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔ جبکہ عامر ڈوگر اور علی محمد خان ان کے تائید کنندہ اور تصدیق کنندہ ہیں۔ قومی اسمبلی نے کاغذات کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد شہبازشریف اور شاہ محمود قریشی کے کاغذات منظور کرلئے۔ کل سہہ پہر دو بجے نئے وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔
https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-04-10/news-1649582666-4030.mp4
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ن لیگ جبکہ اسپیکر پاکستان پیپلزپارٹی سے ہوگا۔