ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعدشیخ رشید کا بڑااعلان

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعدشیخ رشید کا بڑااعلان
کیپشن: sheikh Rasheed Statement
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے آج شب عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آج مورخہ 10 اپریل بروز اتوار رات 9 بجے میں لال حویلی کی بالکونی سے اپنے حلقے کےعوام کا شکریہ اداکروں گا۔

سابق وزیر نے یہ بھی کہا کہ آج رات 9 بجے لال حویلی راولپنڈی سے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کروں گا ۔ انشاءاللہ۔ 

عمران خان تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نکالے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے،  عمران خان کے خلاف رات گئے تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔