(سٹی42)جوہانسبرگ میں کھیلے گئے 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سریز میں پہلا میچ پاکستان نے جیت کرسریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ میں اوپنرز نے اننگز کا آغاز کیا تو جنوبی افریقہ کو 31 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد محمد نواز نے 24 رنز بنانے والے جینمن ملان کو چلتا کردیا۔پہلا میچ کھیلنے والے ویہان لوبے کچھ خاص تاثر قائم کرنے میں ناکام رہے اور 4 رنز بنانے والے حسن علی کی وکٹ بن گئے۔دو وکٹیں گرنے کے بعد ایڈن مرکرم اور کپتان ہنری کلاسن نے ٹیم کو سہارا دیا اور 62 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی بڑے مجموعی تک رسائی کی راہ ہموار کی۔
جنوبی افریقہ نے 20 اوورز میں 189 رنز کا ہدف پاکستان کو دیا، قومی ٹیم نے 189 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر پورا کرلیا۔حسن علی نے آخری اوور میں عمدہ شاٹ کھیلتے فتح پاکستان کی جھولی میں ڈال دی۔پاکستان نے پہلا ٹی ٹوئنٹی 4 وکٹ سے جیتا، پاکستان کو4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔
189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے بہتر آغاز کیا تاہم کپتان بابر اعظم 41 کے مجموعی سکور پر 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔فخر زمان نے 27 رنز کی اننگز کھیلی اور تبریز شمسی کا شکار بنے، ان کے علاوہ محمد حفیظ13 حیدر علی 14 اور فہیم اشرف نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔قومی کرکٹ ٹیم کے بہترین بلے بازرضوان وکٹ پر ڈٹے رہے اور 50 گیندوں پر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، رضوان نے اپنی اننگز میں 2 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔