رمضان المبارک کے پیش نظرموجودہ پابندیوں سےمتعلق نیا فیصلہ

رمضان المبارک کے پیش نظرموجودہ پابندیوں سےمتعلق نیا فیصلہ
کیپشن: NCOC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں این سی او سی نے موجودہ ایس او پیز میں 13اپریل تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں این سی او سی نے موجودہ ایس او پیز میں 13اپریل تک توسیع کر دی۔رمضان المبارک سے متعلق لائحہ عمل طے کرنے کے لئےاجلاس 12 اپریل کو طلب کیاگیا، بارہ اپریل کے اجلاس میں ایس او پیر پر عملدرآمد پر خصوصی توجہ کا مرکز ہو گا, این سی او سی حکام کاکہناتھا کہ اپریل کے وسط تک ویکسین بھی کافی مقدار میں پہنچ آئے گی، اجلاس میں رمضان المبارک میں ویکسینیشن پلان پہ بھی گفتگو ہوئی۔

دوسری جانب کورونا کے وار تیزی سے جاری ہیں۔ایک روز میں مزید 100 افراد زندگی ہار گئے,گزشتہ 24 گھنٹے میں 5 ہزار 139 کیسز رپورٹ ہوئے,لک میں مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 47 فیصد ریکارڈکی گئی۔گزشتہ روز 49 ہزار 69 کورونا کے ٹیسٹ کئےگئے۔ملک کے مختلف اضلاع میں صورت حال سنگین ہے،لاہور میں بھی کاروباری مراکز ،شادی تقریبات اور تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔

کورونا کی ہلاکت خیزی میں ایک بار پھر اضافہ ہوا،لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 31 اموات ہوئیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1276 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کورونا کے 749 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ کورونا کے 223 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ملک کی نوجوان شاعرہ ادیب صحافی کرن وقار کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں ۔پچھلے ماہ کرن وقار کی والدہ اور بھائی بھی کورونا کے باعث انتقال کرگئے تھے،کرن وقار جو چند روز سے بحریہ ٹاون ہسپتال میں زیر علاج تھیں کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں ہیں ۔کرن وقار کی عمر 34 سال تھی اور وہ ایک شیر خوار بیٹی کی ماں بھی تھیں ۔

کرن وقار کی والدہ اور بھائی بھی کورونا کی وجہ سے پچھلے ماہ انتقال کر گئے تھے ،اور ان کے انتقال کے بعد کرن وقار کو کورونا وائرس لاحق ہوا ۔کرن وقار کی میت تدفین کے لئے ان کے آبائی شہر اوکاڑہ روانہ کردی گئی ہے ۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer