ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موجودہ صورتحال میں ایشیا کپ کا انعقاد ممکن نہیں، احسان مانی

موجودہ صورتحال میں ایشیا کپ کا انعقاد ممکن نہیں، احسان مانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ایشیا کپ کو غیر یقینی قرار دے دیا، کہتے ہیں موجودہ صورتحال میں ایشیا کپ کا انعقاد ممکن نظر نہیں آرہا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے مستقبل کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا غیر یقینی حالات میں ہے ہوسکتا ہے، ایک ماہ کے اندر صورتحال واضح ہو جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا کپ 2020 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے وینیو کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔

واضح رہے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر دنیا میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، آئرلینڈ اور ندر لینڈ خدشات کا شکار ہوگیا ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ پاکستان کے ساتھ سیریز اور اپنے کرکٹ سیزن کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کررہا ہے۔

ادھر انگلش ڈومیسٹک کرکٹ سیزن بھی 28 مئی تک معطل ہے۔ انگلش کرکٹ سیزن ملتوی ہونے سے ہر سال انگلینڈ میں لیگ کرکٹ کھیلنے والے درجنوں پاکستانی کرکٹرز بھی گھر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔