ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سول ایوی ایشن نے پرائیویٹ طیاروں کو بڑی اجازت دے دی

سول ایوی ایشن نے پرائیویٹ طیاروں کو بڑی اجازت دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید )سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے تین ہوائی اڈوں پر پرائیویٹ  طیاروں کے آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا ہے، جس کے مطابق حکومت نے آپریشنل ایس او پیز کے تحت کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں پر پرائیویٹ طیاروں کی اجازت دی ہے۔ 

سی اے اے کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ طیاروں کو کورونا سے بچاؤ کے لئے سخت حفاظتی اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز سی اے اے نے اندرون و بیرون ملک کمرشل پروازوں کے بعد نجی چارٹرڈ طیاروں کے آپریشن کی بندش میں بھی 21 اپریل تک توسیع کر دی گئی تھی۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب، سندھ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے چارٹرڈ طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کو بھی اڑان بھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

لاہور، ملتان، پشاور اور راولپنڈی فلائنگ کلب کے چھوٹے طیارے بھی نہیں اڑ سکیں گے۔ پرائیوٹ جہاز مالکان کو بھی اڑان کی اجازت نہیں ہوگِی۔ ہنگامی صورتحال میں خصوصی طیاروں کوسی اے اے کی اجازت کے بعد ہی اڑان بھرنے کی اجازت ہوگی۔