اساتذہ کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع

اساتذہ کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سکینڈری سکول اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع کا اعلان کردیا، فیصلے سے لاہور کے گیارہ سو کنٹریکٹ اساتذہ مستفید ہونگے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے اعلان کے مطابق سکینڈری سکول اساتذہ کے کنٹریکٹ میں ایک سال کے لیے توسیع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے مختلف سکولوں میں گیارہ سو اساتذہ کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں، کنٹریکٹ میں توسیع کے لیے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔   کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے سے اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کا خدشہ تھا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کورونا وائرس کی آڑ میں سی ڈی جی ایل اساتذہ کی ان سروس پروموشن کو لٹکا دیا۔ صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز نے تمام کیڈرز کے اساتذہ کی پروموشن کر دی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کئی سالوں سے اساتذہ کی ان سروس پروموشن روک رکھی ہے۔