ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کیخلاف دی جانیوالی درخواست مسترد

 پی آئی اے کیخلاف دی جانیوالی درخواست مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک ا‍شرف: کورونا وائرس خدشات کے باوجود پی آئی اے پروازوں کوبیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی.
چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے ایڈوکیٹ نبیل جاوید کاہلوں کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان نے درخواست گزار وکیل سے استفسار کیا کہ اپ نے کس حیثیت میں درخواست دائر کی ۔  وکیل نے جواب دیا کہ میں نے بطور وکیل درخواست دائر کی ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ اس درخواست میں کس طرح متاثرہ فریق ہیں ۔ درخواست گزارنیبل جاوید کاہلوں ایڈوکیٹ کوئی جواب نہ دے سکے۔ عدالت درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

درخواست میں وفاقی حکومت، نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی ، سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ پی آئی اے کے پائلٹس اور دیگرعملہ کو کورونا سے بچاو کے لئے حفاظتی کٹس نہیں دیں گئیں ۔ ایک کپتان نے حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی اور جہازوں میں جراثیم کش سپرے نہ کرنے کی بھی شکایت کی ۔

گزشتہ کچھ روز قبل ٹورنٹو سے آنے والی پرواز کے کپتان فرخ مرزا اور فسٹ افسیر فیصل حیات کوٹیسٹ مثبت آیا ۔ جہاز کے کیپٹن فرخ رضا اور فسٹ آفیسر فیصل حیات بھی کورونا میں مبتلا ہو چکے ہین، ٹورنٹو سے لاہور آنے والی ہروز کے چوبیس مسافروں کو کورونا کے ٹیسٹ کے لئے قرنطنہ منتقل کیا گیا۔ جہاز کے کپتان نے قبل از وقت جہاز میں موجود سہولیات کے قفدان سے متعلق بھی آگاہ کیا، پی آئی اے کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے کر بین القوامی قوانین کو پرواز کے دوران نظر انداز کیا جارہا ہے۔دنیا بھر میں ائیر لائنز کے آپریشن معطل ہیں ، پاکستان آئیر لائن پائلٹ ایسو سی ایشن نے بھی پانچ اپریل کو پائلٹس کو جہازنہ اڑانے کی ہدایت کی ۔ ایسوسیایشن نے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث پائلٹس کو جہاز اڑانے سےمنع کیا ۔

درخواست گزار میں استدعا کی گئی کہ عدالت این ڈی ایم اے کیجانب سے پی آئی اے پروازوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت کے اقدام کلعدم قرار دے، درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ عدالت بین الاقوامی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم دے۔