ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاجروں،ٹرانسپورٹرز نے کورونا ریلیف فنڈ میں بڑی رقم جمع کرادی

تاجروں،ٹرانسپورٹرز نے کورونا ریلیف فنڈ میں بڑی رقم جمع کرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان : کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں   لاک ڈائون کی کیفیت ہے،اب تک اس وبائی مرض سے ایک لاکھ کے لگ بھگ اموات ہوچکی ہیں اور تقریباً  ساڑھے سولہ لاکھ انسان اس مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں بھی یہ وائرس  تیزی سے پھیل رہا ہے، ملک میں  اب تک 4601افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ 66 افراد موت کےمنہ میں چلے گئے ہیں ،ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 66 ہلاکتوں میں سے  خیبرپختونخوا میں 22،  سندھ میں 21، پنجاب میں 18 ، گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان  اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

ملک بھر میں فلاحی تنظیمیں ،حکومت،تاجر ،عام شہری ایک دوسرے کی معاشی مشکلات کا خیال رکھتے ہوئے مدد کررہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے کورونا ریلیف فنڈ کا اہتمام کیا ہے۔

تاجروں اور  ٹرانسپورٹرز کے وفد نے چئیرمین شاہ عالم بورڈ سید عظمت علی شاہ کی قیادت میں گورنر پنجاب چودھری  محمد سرور سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران وفد نے کورونا ریلیف فنڈ  میں گورنر پنجاب  کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔


گورنر پنجاب چودھری  محمد سرور سے ملاقات  کرنیوالے وفد میں لالا یاسر نصیر، آغا  ذوالفقار ،ملک محمد نعیم چودھری ، محمد اعجاز اور دیگر مارکیٹس کے نمائندگان  شامل تھے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنر ہائوس کے دروازے تاجر برادری کیلئے کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد کاروباری امور کی بحالی کیلئے حکومت حکمت عملی مرتب کررہی ہے۔

اس سے قبل گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے  اخوت فائونڈیشن کے دفتر میں  پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی ریلیف ایپ لانچ کی ،انہوں نے ایپ کا افتتاح کردیا،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے    گورنر پنجاب چودھری محمد سرور  نے کہا کہ  مشکل کے اس وقت میں حکومت کے ساتھ مل کر عوام کی امداد کرنے والوں کے شکرگزار ہیں، کورونا کے خلاف جنگ صرف حکومت کی نہیں 22 کروڑ پاکستانیوں کی جنگ ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer