ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا فیصلہ

 پنجاب حکومت کا لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) پنجاب میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب  حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا فیصلہ کر لیا، 22 اپریل تک مزید توسیع دی جائے گی۔

دنیا بھر میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے، پاکستان میں یہ وائرس اب تک 4601افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ 66 افراد موت کےمنہ میں چلے گئے،ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 66 ہلاکتوں میں سے  خیبرپختونخوا میں 22،  سندھ میں 21، پنجاب میں 18 ، گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان  اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے.

کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب متاثر ہوا، پی ڈی ایم اے مطابق پنجاب میں اس وقت 2241، سندھ میں1128 ، خیبرپختونخوا میں560 ، بلوچستان میں212، گلگت بلتستان میں 215،اسلام آباد میں  107 اور آزاد کشمیر میں 33کنفرم مریض ہیں۔

طبی ماہرین کی جانب سے اپریل میں کورونا وائرس کے زیادہ پھیلاؤ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کی بنا پر پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار توسیع کی جائے گی، فی الوقت 22 اپریل تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جس کے بعد صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے، تاہم اس دوران مزدور طبقے کو ریلیف دینے کے لئے مزید صنعتوں کو کام کی اجازت دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

واضح رہےکہ 15 مارچ کو لاہور میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد پنجاب حکومت نے اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے24 مارچ کو  لاہور سمیت پنجاب بھر میں  14 روز کیلئے لاک ڈاؤن نافذ کردیا تھا۔

بعدازاں 6 اپریل کو کورونا وائرس کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے  پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں14 اپریل تک توسیع کردی تھی، آج لاہور میں لاک ڈاؤن کا 18 واں روز ہے، تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالز، سینما گھر، شادی ہالز بند ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer