(سعید احمد سعید) سعودی ایوی ایشن نے مسافروں کے انخلاء کے لیے خصوصی پروازوں سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی، پی آئی اے سمیت تمام ائیرلاِینز کو نئی ٹریول ایڈوائزری سعودی ایوی ایشن گاکا نے جاری کی۔
سعودی ایوی ایشن نے مسافروں کے انخلاء کے لیے خصوصی پروازیں سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی، نئی ٹریول ایڈوائزری سعودی ایوی ایشن گاکا نے جاری کی۔ ایڈوائزری کے مطابق مسافروں کے انخلاء کے لیے سعودی عرب کے ائیرپورٹس سے فیری فلائٹ کی لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت ہو گی اور اس سلسلے میں جو پروازیں سعودی عرب آئیں گی وہ کورونا کے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں گی ۔
سعودی ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارے میں سوار ہونے سے قبل مکمل اسکریننگ اور طبی جانچ ہوگی۔ اور طیارے میں بیٹھنے سے قبل میڈیکل ریلیز فارم جمع کرانا لازمی قرار دے دیا گیا، کسی مسافر کو بخار یا کھانسی ہوئی تو وہ جہاز میں سوار نہیں ہوسکے گا ۔
سعودی ایوی ایشن کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ طیارے میں تمام مسافروں کے پاس ماسک، گلوز ، تھرمامیٹر اور سینیٹائزر لازمی ہونا چاہیے.اور طیارے میں دو مسافروں کے درمیان ایک نشست خالی چھوڑی جائے گی، جبکہ طیارے کا عملہ مکمل کورونا کٹس گلوز اور ماسک کا استعمال یقینی بنائے گا، جہاز میں کریو کے ایک رکن کو میڈیکل اٹینڈینٹ بنایا جائے گا جو بیماری کی صورت مسافر کی دیکھ بحال کرے گا۔