لاہور ہائیکورٹ نے سوئی گیس کمپنی کا نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز معطل کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے سوئی گیس کمپنی کا نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز معطل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ حکومت کے پاس بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تبدیل کرنے کا اختیار نہیں۔

 تفصیلات کے مطابق جسٹس مزمل اختر شبیر نے میاں مصباح الرحمان کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے بیرسٹر محمد احمد قیوم نے وفاقی حکومت، سوئی ناردرن گیس سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ سوئی ناردرن گیس خود مختار ادارہ ہے، اس کے بورڈآف ڈائریکٹرز الیکشن کے ذریعے تین سال کیلئے منتخب کیے جاتے ہیں، انتخابات کمپنی ایکٹ 2017 کے تحت کروائے جاتے ہیں۔

بیرسٹر احمد قیوم نے کہا کہ سوئی ناردرن گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز فوت ہونے یا مستعفی ہونے پر ہٹ سکتے ہیں، وفاقی حکومت کے پاس اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تبدیل کرنے کا اختیار نہیں، ان کا کہنا تھا کہ درخواستگزار کو وفاقی حکومت کے ایماء پرعہدے سے ہٹایا گیا جو خلافِ قانون ہے۔

درخواستگزار نے استدعاکی کہ عدالت وفاقی حکومت کے ایماء پر نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز بنانےکے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

 عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد نوٹیفکیشن معطل کر دیا اور وفاقی حکومت، سوئی ناردرن گیس سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا۔

Sughra Afzal

Content Writer