(قذافی بٹ) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہورپہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایوان وزیراعلیٰ میں صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو پنجاب میں مقامی حکومتوں کے قیام کے سلسلے میں صوبائی وزیر قانون و بلدیات بشارت راجہ بریفننگ دیں گے، وزیراعظم دورہ لاہور کے دوران نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے حوالے سے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے ۔
وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب صوبائی حکومت کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دیں گے۔